یوم آزادی ،پولیس لائنز ، دفاتر تھانے و دیگر عمارتیں روشن
لاہور(کرائم رپورٹر)معرکہ حق میں کامیابی کے تناظر میں پنجاب پولیس کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں لاہور سمیت صوبہ بھر کی پولیس لائنز، دفاتر، تھانوں اور دیگر عمارات کو برقی قمقموں سے روشن کر دیا گیا۔
پولیس عمارات پر چراغاں کا مقصد تحریک آزادی کے رہنماؤں اور قربانیاں پیش کرنے والے اسلاف کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔یوم آزادی کے حوالے سے پنجاب پولیس کی عمارات کو دیدہ زیب لائٹنگ کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔