واپڈ ا ہاؤس پر 100 فٹ لمبا، 40 فٹ چوڑا پرچم آویزاں

واپڈ ا ہاؤس پر 100 فٹ لمبا، 40 فٹ چوڑا پرچم آویزاں

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)یوم آزادی قومی جوش و جذبہ سے منانے کیلئے واپڈا ہاؤس لاہور میں ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی۔ ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر نے پرچم کشائی کی۔

ممبر پاور محمد عرفان میانہ اور ممبر واٹر سید علی اختر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ پرچم کشائی کی تقریب میں خصوصی طور پرشریک واپڈا گرلزہائی سکول منگلا کی طالبات نے قومی ترانہ پیش کیا۔ طالبات نے یوم آزادی کی مناسبت سے ملی نغمے بھی پیش کئے ، واپڈا ہاؤس پر یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا قومی پرچم بھی آویزاں کیا گیا ہے ۔ اِس پرچم کی لمبائی 100فٹ اور چوڑائی 40 فٹ ہے ، جبکہ اِس کا وزن 180کلو گرام ہے ۔دریں اثنا لیسکو ہیڈکوارٹر زمیں یومِ آزادی کی پرچم کشائی تقریب کا انعقاد، چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ نے پرچم کشائی کی ،چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں فتح نے قوم کے حوصلے بلند کر دیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں