تلونڈی:5روزقبل اغوا ہونیوالے نوجوان کی لاش برآمد
تلونڈی(نامہ نگار)پانچ روز قبل نینوال خالصہ سے اغوا ہونے والے نوجوان سعداللہ کی لاش منڈی احمد آباد کے قریب سے برآمد ہوئی ہے ،مقامی تھانے میں بھائی اسداللہ کی مدعیت میں اغوا کامقدمہ درج تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی لاش مکمل طور پر مسخ شدہ حالت میں کھیتوں سے ملی، لاش کی شناخت میں مشکلات پیش آئیں تاہم ورثا نے کپڑوں اور دیگر نشانات کی مدد سے مقتول کو پہچان لیا۔اہلِ علاقہ نے اندوہناک واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور اغوا کے بعد قتل کے اس واقعہ کو علاقہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کی کڑی قرار دیا ہے ،پولیس حکام نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق مقتول کو پانچ روز قبل نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، ورثا نے مقامی تھانے میں رپورٹ درج کروائی تھی لیکن بازیابی نہ ہوسکی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے اور جلد ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔