سیلابی صورتحال بہتر، 41 سکولوں میں متاثرین کے کیمپ ختم ،کلاسز شروع
لاہور(خبر نگار)لاہور میں سیلابی صورتحال میں بہتری آنے لگی۔ شہر کے 41 سکولوں میں قائم سیلاب متاثرین کے کیمپ ختم کر دیئے گئے، تدریسی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں۔
سیلابی پانی اترنے کے بعد حالات معمول پر آنے لگے۔ ضلعی تعلیم اتھارٹی کے مطابق لاہورکے 41 سرکاری و نجی سکولوں میں متاثرین کے کیمپ ختم کر دیئے گئے ہیں۔ متاثرین کو عارضی پناہ دینے سے ان اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل تھیں۔حالات بہتر ہوتے ہی گزشتہ روز سے سکولوں میں ہزاروں طلبہ کی کلاسز دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ ایجوکیش اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔