میٹرک کے نئے نصاب میں غلطیاں، کتابوں پر نظرثانی کا فیصلہ

 میٹرک کے نئے نصاب میں  غلطیاں، کتابوں پر نظرثانی کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار)نہم جماعت کے بعد میٹرک کے نئے نصاب میں غلطیوں کے خدشے کو دیکھتے ہوئے کتابوں کی ری ویو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 دہم جماعت کا سیشن 2026 تا 2027 کیلئے نیا سلیبس تیار کرلیا گیا۔پیکٹا نے کتابوں کے ریویو کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کرلیں۔ماہرین نے میٹرک کے نئے نصاب کا ریویو شروع کردیا۔میٹرک کی نئی کتابیں ریویو کے بعد چھپائی کیلئے پبلشرز کو بھجوائی جائیں گی۔نئے نصاب کا ریویو رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ہر سال 10 لاکھ امیدوار میٹرک بورڈ کے امتحان میں شرکت کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں