شہری پر مبینہ تشدد ،ایم پی اے ودیگر کیخلاف درخواست دائر

شہری پر مبینہ تشدد ،ایم پی اے  ودیگر کیخلاف درخواست دائر

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں شہری اقدس پر مبینہ تشدد کے الزام میں ایم پی اے کاشف نوید پنسوتہ ودیگر کیخلاف درخواست دائر، بیرسٹر سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ کمپنی کے سابق ملازم نے 11 کروڑ 90 لاکھ ہڑپ کئے ، رقم کی ریکوری کیلئے ملزم کیخلاف لاہور میں ایف آئی آر درج ہے۔۔۔

 ، متعلقہ پولیس کے ساتھ فورٹ عباس چھاپے سے واپسی پر پی پی 242 کے ایم پی اے کاشف نوید نے راستہ روک لیا،90 افراد کے ساتھ ملکر درخواست گزار پر حملہ کر دیا، تشدد کیا، موبائل، پرس اور شناختی کارڈ چھین لیا، پولیس نے بغیر الزام حوالات میں بند کر دیا، ایم پی اے اور پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج اور کارروائی کا حکم دیا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں