امپورٹڈ شراب فروخت کرنے والا ملزم دھر لیاگیا

 امپورٹڈ شراب فروخت  کرنے والا ملزم دھر لیاگیا

لاہور (کرائم رپورٹر ) جوہر ٹاؤن پولیس نے کارروائی کے دوران امپورٹڈ شراب فروخت کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔۔۔۔

 ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی ہدایت پر شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران جوہر ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر امپورٹڈ شراب کی سپلائی کرنے والے شراب فروش عمران نور کو گرفتار کر کے ملزم سے 10 سے زائد بوتلیں امپورٹڈ شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد بار جیل جا چکا ہے ۔ دوران تفتیش اس نے مختلف علاقوں میں نوجوان نسل کو شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں