قائم مقام صدر لاہور پریس کلب افضال طالب کی وزیر اطلاعات سے ملاقات
لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی ہدایت پرقائم مقام صدر افضال طالب نے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے خصوصی ملاقات کی جس میں انہوں نے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے۔۔۔
لاہورپریس کلب کی گرانٹ جاری ہونے پر شکریہ اداکیا ۔اس موقع پر فیز ٹوصحافی کالونی کے معاملات،ایف بلاک میں ایل ڈی اے کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرانے ، صحافیوں کو صحت کے مسائل کی مد میں ہیلتھ کارڈز جاری کرنے سمیت دیگرامور پر بات چیت ہوئی۔