قصور،شہریوں سے ہزاروں کی نقدی، موٹرسائیکلیں چھن گئیں
قصور(نمائندہ دنیا)قصور میں متعدد وارداتیں، تھانہ منڈی عثمانوالہ کے علاقہ گاڑیوالا کے قریب چونیاں کے رہائشی رمضان سے۔۔۔
دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے 1لاکھ نقدی چھین لی۔ شادمان کالونی پتوکی کے قریب محمدیوسف سے موبائل فون چھن گیا۔ کوٹ رادھاکشن کے علاقہ بوہڑ سے وسیم رضا کی حویلی سے چاربکرے چوری کرلئے گئے ۔ محلہ فاروقیہ کوٹ رادھاکشن کے ارسلان کی، جبکہ تھانہ کنگن پور کے علاقہ سے نامعلوم چور الہ آباد کے رہائشی شان ارشد ولد محمد ارشد کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ۔