نامعلوم شخص نے مویشیوں کے چارے کو آگ لگادی
قصور(نمائندہ دنیا) الہ آباد کے نواح میں نامعلوم شخص نے مویشیوں کی حویلی میں رکھے ہوئے چارے کو آگ لگادی۔
رائے سنگھ سوڈیوالہ کے رہائشی محمد حنیف ولد ادریس نے پولیس تھانہ الہ آباد کو بتایا کہ میں نے اپنی مویشیوں کی حویلی میں بھینسوں کے لیے چارہ پرالی وغیرہ رکھی ہوئی تھی کہ کسی نامعلوم شخص نے آگ لگاکر میرا ہزاروں روپے کا نقصان کردیا ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔