5 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
تلونڈی(نامہ نگار )5 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم وقار کو ایس ایچ او حافظ ساجد نے لاہور سے گرفتار کیا۔ملزم کی گرفتاری پر سماجی، مذہبی اور شہری حلقوں نے پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اسے درندہ صفت عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہی معاشرے میں انصاف اور تحفظ کا ضامن بن سکتی ہے ۔اس موقع پر ایس ایچ او حافظ ساجد کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔