برگر شاپ مالک چولہا جلاتے آگ لگنے سے جھلس گیا
قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے نواح نورپور دیپالپور روڈ میں برگر شاپ پر چولہا جلانے کے دوران گیس کی لیکج سے آگ لگنے سے شاپ کا مالک جھلس گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی کہ نورپور سٹاپ دیپالپور روڈ پر ایک برگر شاپ پر 23سالہ اشرف ولد صابر نامی شخص آگ لگنے سے جھلس گیا ہے جس پر قریبی سٹاف نے زخمی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔