ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، گوجرانوالہ سے چوری گاڑی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرکے گوجرانوالہ سے چوری ہونیوالی گاڑی برآمد کر لی۔
شادمان ڈولفن ٹیم نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا ،ڈرائیور کے فرار پرٹیم نے تعاقب کے بعد شادمان گول چکر کے قریب گاڑی کو گھیر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ مذکورہ گاڑی چند ماہ قبل گوجرانوالہ سے چوری ہوئی، جسکا مقدمہ تھانہ صدر میں درج تھا۔ گرفتار ملزم کی شناخت جنید کے نام سے ہوئی جسے گاڑی سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شادمان کے حوالے کر دیا گیا ۔