پی ایچ اے میں ریفرنڈم ،پھول یونین نے میدان مار لیا

پی ایچ اے میں ریفرنڈم ،پھول یونین نے میدان مار لیا

3 ہزار 588ووٹ لیکرمزدوروں کی نمائندہ جماعت (سی بی اے یونین)منتخب

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )پارکس اینڈ ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور میں مزدوروں کی نمائندہ یونین کے چناؤ کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد ۔چار یونینز نے حصہ لیا۔ ریفرنڈم میں پی ایچ اے ورکرز پھول یونین نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی۔ پی ایچ اے لاہور میں رجسٹرڈ 7 ہزار 616 ووٹوں میں سے 6 ہزار 488 ووٹ کاسٹ کیے گئے ۔ نتائج کے مطابق پی ایچ اے ورکرز پھول یونین نے 3 ہزار 588 ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا۔ مدمقابل پی ایچ اے ذوالفقار لیبر لیگ (تلوار یونین)1 ہزار 513 ووٹ حاصل کر سکی۔ الحیدر مزدور یونین (شاہین یونین)نے 1 ہزار 203 ووٹ لئے جبکہ پی ایچ اے ایمپلائز یونین (مینار یونین)صرف 12 ووٹ لے سکی۔ریفرنڈم کے دوران 100 ووٹ مسترد قرار دیئے گئے ۔نتائج کے مطابق پھول یونین آئندہ دو سال کیلئے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور میں مزدوروں کی نمائندہ جماعت (سی بی اے یونین) منتخب ہو گئی۔ریفرنڈم کے پرامن انعقاد اور شفاف نتائج پر مزدوروں کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں