ٹولنٹن مارکٹ میں پارکنگ پلازہ کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

 ٹولنٹن مارکٹ میں پارکنگ پلازہ  کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ٹولنٹن مارکٹ میں پارکنگ پلازہ بنانے کیخلاف کیس میں پنجاب حکومت کے وکیل کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔سرکاری وکیل نے بتایا ٹولنٹن مارکیٹ کے قریب کوئی پارکنگ پلازہ نہیں بنا یاجارہا۔

حکومت ٹولنٹن مارکیٹ کے قریب لاہور میوزیم کا نیا بلاک بنا رہی ہے ۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری ڈاکٹر اعجاز کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کاکہناتھاکہ حکومت کا موقف سامنے اگیا ہے درخواست پر مزید سماعت نہیں ہو سکتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں