ہائیکورٹ بار الیکشن، وکلاکی بائیو میٹرک رجسٹریشن کل تک ہوگی
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کیلئے وکلا کی بائیو میٹرک رجسٹریشن کل 31 دسمبر تک کی جائیگی ۔
انتخابات 28 فروری کو بائیومیٹرک سسٹم کے تحت کرائے جائینگے ۔سیکرٹری بار نے کہا ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم پر رجسٹرڈ وکلا کو ہی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی،وکلا کل تک رجسٹریشن کیلئے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ ایڈمن آفس سے رجوع کریں۔