شدید دھند پر ٹرینیں گھنٹوں لیٹ

 شدید دھند پر ٹرینیں گھنٹوں لیٹ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)میدانی علاقوں میں شدید دھند سے ٹرینیں گھنٹوں لیٹ، کراچی سے آنے والی فرید ایکسپریس 6 گھنٹے 40 منٹ۔۔۔

کراچی ایکسپریس 4گھنٹے 15منٹ، پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 55 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 3گھنٹے 45منٹ ،ملت ایکسپریس 3گھنٹے ،تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ ،خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ اور قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے لیٹ ہوئی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں