سیف سٹیز اتھارٹی کاپولیس کمیونیکیشن آفیسرز کی بھرتی کا اعلان

سیف سٹیز اتھارٹی کاپولیس کمیونیکیشن آفیسرز کی بھرتی کا اعلان

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کی بھرتی کا اعلان کردیا۔ 267 خالی اسامیوں پر مرد و خواتین کی بھرتی سرکاری قواعد کے مطابق ہوگی ۔۔۔

تمام کوٹے لاگو ہونگے ۔امیدواروں کے پاس آئی ٹی سے متعلقہ شعبوں میں 16 سالہ تعلیم ہونا ضروری ہے ۔محکمہ پولیس، آئی ٹی منصوبوں یا کال سینٹرز میں تجربہ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائیگی، زیادہ سے زیادہ عمر 28سال ،پنجاب کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے ، لاہور، ننکانہ صاحب و دیگر اضلاع کے امیدوارنیشنل ٹیسٹنگ سروس کے آن لائن پورٹل پر درخواست دے سکتے ہیں، سرکاری ملازمین کو متعلقہ چینل کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں