نیٹ میٹرنگ خاتمے کا فیصلہ واپس لیاجائے :جماعت اسلامی
آئی پی پیز سے کیے گئے ظالمانہ معاہدوں کا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ،جاوید قصوری
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے صوبائی دفتر منصورہ میں ڈاکٹر بابر رشید سیکرٹر ی جنرل پنجاب وسطی، فاروق چوہان اور عمران الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے کہا ہے کہ سولر صارفین پر نیٹ میٹرنگ کو ختم کر کے نیٹ بلنگ کا ظالمانہ فیصلہ کیا گیا۔ نیٹ بلنگ کے نظام کے تحت اب حکومت عوام کو 40 سے 50روپے کا یونٹ بیچے گی اور ان سے صرف 11روپے کا بجلی یونٹ خریدے گی۔ حکومت یہ عوام دشمن فیصلہ فوری واپس لے ۔ نیٹ میٹرنگ پالیسی کا خاتمہ عوام دشمن اور ظالمانہ ہے ۔ اس اقدام سے کروڑوں شہری متاثر ہونگے ۔ سولر صارفین پر نیٹ بلنگ کو مستقل طور پر ختم کیا جائے ۔جاوید قصوری نے مزید کہا سندھ اسمبلی میں شراب پر پابندی کے بل کو پیپلز پارٹی کے ارکان کی جانب سے مسترد کرنا شرمناک اقدام ہے ۔