سی بی ڈی پنجاب:دو اہم پریمیم پلاٹس کی کامیاب نیلامی
لاہور( سٹاف رپورٹر سے )سی بی ڈی پنجاب نے سال 2026 کی پہلی نیلامی کامیابی سے منعقد کروائی۔
دو اہم اور پریمیم پلاٹس نیلامی کیلئے پیش کئے گئے ۔ سی بی ڈی ایرینا کا 10 کنال پر مشتمل پلاٹ مسابقتی بولی کے بعد پلے ڈیم نے 70.07ملین روپے فی کنال کے حساب سے حاصل کیا جسکی مجموعی مالیت تقریباً 700.7 ملین روپے رہی۔اسی طرح 4.9 کنال پر مشتمل این ایس آئی ٹی سٹی ریزیڈینشیا2 کا پلاٹ شعیب شفیق نے 590.45 ملین روپے کی حتمی بولی پر حاصل کیا۔نیلامی میں 50 سے زائد بولیاں موصول ہوئیں ۔