نگہبان دسترخوان، خدمتِ خلق کا حسین امتزاج :ڈی جی فوڈ

نگہبان دسترخوان، خدمتِ خلق کا حسین امتزاج :ڈی جی فوڈ

کھانوں کے معیار، صفائی اور حفظانِ صحت پر خصوصی توجہ دی جارہی

لاہور(اے پی پی)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں پنجاب بھر میں وزیر ِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت نگہبان دسترخوانوں کی چیکنگ جاری ہے۔ جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ لاہور میں 4، گوجرانوالہ میں 2، سیالکوٹ، گجرات،وزیر آباد میں 1، 1، فیصل آباد میں 2، راولپنڈی میں 3، ملتان میں 2، بہاولپور میں 2، میانوالی، بھکر، ساہیوال، اوکاڑہ، ڈی جی خان اور لیہ میں بھی معائنہ کیا گیا جس میں ڈویژنل ڈائریکٹر، ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر نے دسترخوانوں پر انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر نے عوام الناس کے ساتھ روزہ بھی افطار کیا، نگہبان رمضان دسترخوان میں معیاری اور محفوظ افطار کا خصوصی اہتمام کیا گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی مؤثر اور متحرک کردار ادا کر رہی ہے ، فوڈ سیفٹی ٹیمیں اپنی نگرانی میں افطار کے لیے تیار اشیا کا معیار چیک کر رہی ہیں، کھانوں کے معیار، صفائی اور حفظانِ صحت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ، فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں فیلڈ میں فوڈ پوائنٹس کیساتھ نگہبان دسترخوان کی نگرانی کر رہی ہیں، نگہبان دسترخوان، فلاح، ریلیف اور خدمتِ خلق کا حسین امتزاج ہے ، افطار دسترخوان پر صفائی، ہائجین اور اجزا کی تفصیلی جانچ کو یقینی بنایا جارہا ہے ، فوڈ سیفٹی کے جدید ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں