ریٹ لسٹیں نظر انداز، پھلوں کی قیمتیں بے قابو، خریدار پریشان
امرود 300،خربوزہ درجہ اول 500، سیب ایرانی 500، سفید سیب 280روپے کلو ، کیلا اول 350روپے ، دوم 250روپے درجنسبزیاں مقررہ نرخوں کے برعکس فروخت، ٹماٹر 120، پیاز 80، آلو 40، پھول گوبھی 60، سبز مرچ 180بھنڈی 250روپے کلو
لاہور (کامرس رپورٹر سے )سرکاری ریٹ لسٹ صرف دیواروں تک محدود ہے ، عملدرآمد کہیں نظر نہیں آتا ۔ پھلوں کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں ۔امرود درجہ اول کا سرکاری نرخ 145 روپے فی کلو مقرر ہے ، مگر مارکیٹ میں یہی امرود 300 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے ۔ خربوزہ درجہ اول کا سرکاری ریٹ 180 روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں 500 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔ درجہ دوم چھوٹے سائز کا خربوزہ بھی تین سو روپے کلو تک ہے ، اسی طرح کیلا درجن اول کا سرکاری نرخ 230 روپے مقرر ہے لیکن دکانوں پر 350 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہا ہے۔
درجہ دوم کیلا 250 روپے درجن ہے ،سیب ایرانی 400 روپے کے سرکاری نرخ کے باوجود 500 روپے کلو تک مل رہا ہے ، جبکہ سفید سیب 250 روپے کے بجائے 280 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ،سبزیوں میں ٹماٹر کا سرکاری نرخ پانچ روپے کمی سے 80 روپے کلو مقرر کیا گیا لیکن مارکیٹ میں ٹماٹر 120 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،پیاز کا سرکاری نرخ دو روپے کمی سے 58 روپے کلو ہے تو مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 80 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،نیا آلو کا سرکاری نرخ ایک روپے کمی سے 21 روپے کلو مقرر کیا گیا جبکہ مارکیٹ میں آلو 30 سے 40 روپے کلو فروخت ہو رہا،پھول گوبھی 50 سے 60 روپے فی کلو ہے ،سبز مرچ 180 ،بھنڈی 250 اور شملہ مرچ 180 سے 200روپے کلو فروخت ہو رہی ،ساگ 60 پالک،شلجم،گاجر ،مولی 40 سے 50 روپے کلو فروخت ہو رہی ۔