اساتذہ کو ایک اور غیر تدریسی ذمہ داری سونپ دی گئی
لاہور(عاطف پرویز سے )پنجاب بھر میں اساتذہ کو ایک اور غیر تدریسی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ۔
سالانہ امتحانات کی آمد کے باوجود اساتذہ کو زکوٰۃ مستحقین کی تصدیق کے عمل پر مامور کر دیا گیا ہے ، صوبہ بھر میں پچاس ہزار بلاکس میں مستحق افراد کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ لاہور کے بارہ سو بلاکس سمیت مختلف اضلاع میں تصدیقی مہم جاری ہے ۔ ہر ڈسٹرکٹ کمیٹی کی جانب سے بلاکس میں خود نامزدگی کی جاتی تھی، تاہم اب اس عمل میں اساتذہ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔