ڈپٹی سپیکرسندھ اسمبلی انتھونی نوید کا پنجاب اسمبلی کا دورہ

ڈپٹی سپیکرسندھ اسمبلی انتھونی نوید  کا پنجاب اسمبلی کا دورہ

لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں سندھ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر انتھونی نوید نے وفد کے ہمراہ دورہ کیا اور چیف وہپ رانا محمد ارشد سے ملاقات کی۔

وفد میں رومانہ بشیر، عاطف جمیل، آیرہ اندریاس کلیان سنگھ اور عائشہ خان شامل تھے ۔ ملاقات میں اقلیتوں کے حقوق، کرسچن پرسنل لاز اور جاری قانون سازی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر منارٹی میرج ایکٹ کے مسودے پر اہم مشاورت ہوئی اور اسے جلد متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں