چکن کی قیمت میں 15روپے کلو اضافہ
لاہور(آئی این پی)سرکاری نرخنامے میں فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 15روپے اضافے سے 461روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے اضافے سے 318روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 236روپے فی درجن پر مستحکم رہی ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹوں میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 30 سے 40روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے ۔