پنجاب کے ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز کی تفصیلات ہائیکورٹ میں جمع
لاہور( کورٹ رپورٹر )پنجاب کی بارہ کروڑ آبادی کے لیے ہسپتالوں میں صرف 411 وینٹی لیٹرزموجود ہیں۔
ڈی جی ہیلتھ کیئر سروسز نے پنجاب کے ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیں۔لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ہیلتھ کیئر سروسز نے پنجاب کے ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز کی تفصیلات جمع کرائی گئیں ،رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب کے 36 اضلاع کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے 411 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ ضلع میانوالی میں سب سے زیادہ 30 وینٹی لیٹرزموجود ہیں، سیالکوٹ میں سب سے کم صرف چار وینٹی لیٹرزموجود ہیں۔