ترقیاتی کاموں میں غفلت پر ایم ڈی واسا جہلم معطل

ترقیاتی کاموں میں غفلت  پر ایم ڈی واسا جہلم معطل

لاہور(آئی این پی)سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا جہلم کو غفلت اور نااہلی کے باعث معطل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نورالامین مینگل نے جہلم کے ترقیاتی کاموں کی سائٹس کا اچانک دورہ کیا اور غفلت اور نااہلی کے مرتکب ایم ڈی واسا کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ۔ڈائریکٹوریٹ جنرل واسا کو رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں