گورنر کا بذریعہ ٹرین اسلام آباد سفر، عملے کااستقبال
لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بذریعہ ٹرین لاہور سے اسلام آباد کا سفر کیا۔ریلوے کے عملے نے گورنر سردار سلیم حیدر خان کا ریلوے سٹیشن پہنچنے پر کااستقبال کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔
لوگ گورنرپنجاب کو ٹرین کا سفر کرتے دیکھ کر ہاتھ ہلاتے رہے اور خوشی کا اظہار کرتے رہے ۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ لاہور ریلوے سٹیشن تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ٹرین کے سفر کو معیاری اور عصری تقاضوں کے مطابق آرام دہ بنایا گیا ہے ۔