لاہور چیمبر کا افواجِ پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں افغانستان کی جانب سے دراندازی اور جارحیت کے خلاف افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔
صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ناقابلِ قبول ہے اور پوری کاروباری برادری اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشت گردی یا جارحیت کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے ، یہی ہمارا دوٹوک مطالبہ ہے ۔