داروغہ والا لیبیا کالونی سے بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑی گئی
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) سوئی ناردرن گیس سب آفس ہربنس پورہ کی ٹیموں کی گیس چوروں کے خلاف کارروائی ،داروغہ والا لیبیا کالونی کے علاقہ سے بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑی گئی۔
تار بنانے والی فیکٹری میں ہیوی کمپریسر اور بلور لگا کر گیس چوری کی جارہی تھی، سوئی ناردرن یو ایف جی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کی یو ایف جی ٹیم نے کنکشن منقطع کرکے پائپ لائنز اور میٹر قبضہ میں لے لیے ، انچارج ہربنس پورہ سب آفس اسد عباس کا کہنا ہے کہ گیس چوروں کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا، گیس چوری کا تخمینہ لگا کر ڈیٹیکشن بل چارج کیا جارہا ہے ۔