گندم کی بہتر پیداوار کے لیے سفارشات جاری

 گندم کی بہتر پیداوار  کے لیے سفارشات جاری

لاہور(اے پی پی)صوبہ پنجاب میں گزشتہ پانچ دنوں سے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ مزید برآں آنے والے اگلے سات دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

اس لئے بارانی علاقہ جات میں گندم کے کاشتکارفصل کی ضرورت کے مطابق آبپاشی کے تمام ممکنہ وسائل و ذرائع بروئے کار لائیں۔اس کے علاوہ یوریا یا پوٹاشیم نائٹریٹ (قلمی شورہ) کا2فیصد محلول بحساب 100 تا120 لٹرفی ایکڑ سپرے کریں۔ بہتر نتائج کیلئے یہی سپرے 7 دن کے وقفے کے بعد دوبارہ کریں۔اس کے ساتھ بارانی گندم کے کاشتکار فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں