کمشنر کا مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم کا جائزہ لیا
لاہور(خبرنگار)وزیر اعلیٰ مریم نواز کے رمضان نگہبان پیکیج کے تحت کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم کے جائزہ کیلئے شیخوپورہ کا دورہ کیا۔
انہوں نے سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ، لوکل آفس اور ایک نجی فیکٹری کا معائنہ کیا۔ اور رجسٹرڈ محنت کشوں میں راشن کارڈ تقسیم کیے ۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے محنت کشوں سے ملاقات کی اور انہیں کیش نکلوانے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماہِ رمضان میں مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے ورکرز کو 10 ہزار روپے کا راشن/کیش فراہم کیا جا رہا ہے ۔