امن وامان :ٹرانسپورٹ کمیونٹی کواعتماد میں لینے کافیصلہ

امن وامان :ٹرانسپورٹ کمیونٹی کواعتماد میں لینے کافیصلہ

اجلاس میں ٹرانسپورٹرز کو دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کیاگیا

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کمیونٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے احکامات پر رکشہ یونین کے نمائندگان کو دفتر طلب کیا گیا جہاں سکیورٹی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز توقیر نعیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کو دہشت گردی کے ممکنہ خطرات اور حساس حالات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹرانسپورٹ سیکٹر کا تعاون ناگزیر ہے ۔اجلاس میں دہشت گردی کے خدشات، احتیاطی تدابیر اور مشکوک سرگرمیوں کی بروقت اطلاع سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے رکشہ ڈرائیورز پر زور دیا کہ وہ بطور ذمہ دار شہری اپنا کردار ادا کریں۔ اور کسی بھی مشکوک سامان، سرگرمی یا مشتبہ شخص کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔عوامی رکشہ یونین، ملی رکشہ یونین، آن لائن رکشہ یونین اور شیر پنجاب رکشہ یونین کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی اور سکیورٹی اقدامات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں