لاہور ڈیولپمنٹ پروگرام کا تیسرا مرحلہ متعارف کرانے کی تیاری

لاہور ڈیولپمنٹ پروگرام کا تیسرا مرحلہ متعارف کرانے کی تیاری

گلی محلوں تک مربوط سیوریج لائنز کی تنصیب کو ڈیزائن کا حصہ بنایا جا رہا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )صوبائی دارالحکومت میں نکاسی آب اور فراہمی آب کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے لاہور ڈیولپمنٹ پروگرام کا تیسرا مرحلہ متعارف کرانے کی تیاری کر لی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ مرحلہ آئندہ مالی سال باقاعدہ طور پر شروع کیا جائے گا اور اس میں اُن علاقوں کو شامل کیا جائے گا جو پہلے مرحلے میں مکمل کوریج حاصل نہ کر سکے تھے ۔منصوبے کے تحت نشتر ٹاؤن، گنج بخش ٹاؤن، راوی ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن میں نئے ڈرینیج اور واٹر سپلائی نیٹ ورک بچھانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ گلی محلوں تک مربوط سیوریج لائنز کی تنصیب کو ڈیزائن کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ مقامی سطح پر پانی جمع ہونے اور اوور فلو جیسے مسائل کم کیے جا سکیں۔پہلے مرحلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں نئی سیوریج اور پانی کی لائنز بچھائی جا چکی ہیں جبکہ اس وقت فیز ٹو کے تحت متعدد زونز میں تعمیراتی کام جاری ہے ۔ تیسرے مرحلے کا مقصد اُن آبادیوں میں بنیادی ڈھانچے کی تکمیل ہے۔ جہاں نکاسی آب اور صاف پانی کی فراہمی اب تک مکمل طور پر مستحکم نہیں ہو سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں