شادی سے انکار پر آشناپر تیزاب پھینک دیا،چہرہ جھلس گیا
دوسری جگہ شادی کرنے پرسفیان کو گھر بلاکرتیزاب پھینکا،ملزمہ گرفتار
کاہنہ (نمائندہ دنیا)کاہنہ کے علاقہ میں خاتون نے شادی سے انکار اور دوسری جگہ شادی کرنے پر اپنے آشنا پر تیزاب پھینک دیا۔ملزمہ اور سفیان کے درمیان دوستی تھی سفیان نے بتائے بغیر دوسری جگہ شادی کر لی جسکا ملزمہ کو شدید رنج تھا ۔ ملزمہ سفیان سے شادی کرنا چاہتی تھی اس نے سفیان کو اپنے گھر بہانے سے بلایا اور اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے سفیان کا چہرہ بری طرح جھلس گیا پولیس نے غلام حسین کالونی سے ملزمہ خاتون کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔