14 سالہ بچے کیساتھ زیادتی، ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) گھر سے سودا لینے کے لیے جانے والے 14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کی جانب سے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کو سپیشل ٹاسک دیا گیا تھا ۔پولیس کے مطابق بچہ گھر سے سودا لینے گیا تھا کہ ملزم ورغلا کر بچے کو لدھیکی بھلر گاؤں لے گیا، جہاں ملزم نے گھر میں لے جا کر زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔