محکمہ ایکسائز میں افسروں کی گریڈ 17سے 18میں ترقی
لاہور(خبر نگار)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میں افسران کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں متعدد افسران کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے ۔
مبشر ریاض کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیک تعینات کر دیا گیا ہے اور انہیں ڈی جی خان میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔اسی طرح منظر خالد کو ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ریجن سی لاہور جبکہ طارق بٹ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ریجن ڈی لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ مزید برآں آفتاب رحیم کو بھی گریڈ 18 میں ریگولر بنیادوں پر ڈپٹی ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے ۔