12ہزار عارضی اساتذہ کی تنخواہوں کیلئے بجٹ جاری

12ہزار عارضی اساتذہ کی  تنخواہوں کیلئے بجٹ جاری

لاہور(خبر نگار)چار ماہ سے تنخواہوں کے منتظر اساتذہ کے لیے محکمہ خزانہ نے سیلری کی ادائیگی کے لیے بجٹ جاری کر دیا ہے ۔

حکام کے مطابق بارہ ہزار عارضی اساتذہ کو جلد ادائیگیاں کی جائیں گی جبکہ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اساتذہ کے اکاؤنٹس میں تنخواہیں منتقل کر دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں عارضی سکول اساتذہ کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہونے کی جانب گامزن ہے ۔ محکمہ خزانہ نے بارہ ہزار عارضی اساتذہ کی تنخواہوں کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں