چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی تقرری کو چیلنج
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی تقرری کو چیلنج کر دیا گیا ۔
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست خاتون شہری اشبا کامران کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیپرا کی پوسٹ کنٹریکٹ بنیادوں پر ہوتی ہے اور اس عہدے پر تقرری چار سال کیلئے کی جاتی ہے۔