ایوان اوقاف میں اُمّہاتُ المومنینؓ و سیّدہ خاتونِ جنتؓ کانفرنس

ایوان اوقاف میں اُمّہاتُ المومنینؓ و سیّدہ خاتونِ جنتؓ کانفرنس

حضرت خدیجہ ؓ کا اسوئہ مبارکہ خواتین کیلئے مشعل راہ :سیکرٹری اوقاف ودیگر

لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ کا اسوئہ مبارکہ خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے جبکہ امہاتُ المومنینؓ نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی حفاظت اور اس کی ترویج کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوانِ اوقاف لاہور میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہاُمّہاتُ المومنینؓ و سیّدہ خاتونِ جنتؓ کانفرنسکی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ امہاتُ المومنینؓ اور اہلِ بیت اطہارؓ کی پاکیزہ سیرت امتِ مسلمہ کے لیے کامل نمونہ ہے ۔ اگر معاشرے میں اخلاقی اقدار، برداشت اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہے تو ہمیں ان عظیم ہستیوں کے اسلوبِ حیات کو اپنانا ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب شاہد حسن کلیانی نے کہا کہ حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ نے اپنی رفاقت، ایثار اور وسائل کے ذریعے دینِ اسلام کو تقویت بخشی اور حضور اکرم ؐ کے مشن کی تکمیل میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اسلام نے عورت کو بنیادی حقوق عطا کر کے معاشرے میں اسے عزت و تکریم کے اعلیٰ مقام سے سرفراز کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں