بیدیاں روڈ پر 9غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے دفاترسربمہر، تعمیرات مسمار

بیدیاں روڈ پر 9غیر قانونی ہائوسنگ  سکیموں کے دفاترسربمہر، تعمیرات مسمار

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے کا غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن، ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن زون فور نے بیدیاں روڈ پر 9غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کیا۔

 ٹیموں نے غیرقانونی سکیموں کے دفاترسربمہراور باؤنڈری وال، گیٹ، سڑکیں و دیگر سٹرکچر مسمار کر دیا،آپریشن چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ کی زیر نگرانی کیا گیا۔آپریشن سے قبل ان غیر قانونی سکیموں کو متعدد نوٹس جاری کیے گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں