فوڈ اتھارٹی :3سموسہ رول پٹی یونٹس پر کارروائیاں، یونٹس بند
قوانین کے مطابق حشرات کی روک تھام کیلئے مناسب اقدامات نہ کیے گئے تھے
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3سموسہ رول پٹی یونٹس پر کارروائیاں کرکے یونٹس بند کردیئے اور جرمانہ بھی عائد کردیا، تفصیلات میں بتایا گیا کہ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، پکوڑیاں، رول پٹی تیاری کے بعد ٹوٹے فرش پر بغیر ڈھانپے رکھی پائی گئی، رول پٹی گندے میزوں پر کھلے صحن میں تیار کی جا رہی تھی، پروڈکشن ایریا میں کوڑاکچرے کے ڈھیر،زنگ آلود مشینری کا استعمال کرنے پر یونٹس کو بند کیا گیا، ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے ، قوانین کے مطابق حشرات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہ کیے گئے تھے ، ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قوانین پر عملدرآمد تک فوڈ پوائنٹس بند رہیں گے ، ماہ صیام میں صوبہ بھر میں ٹیموں کے 3 شفٹوں میں دن رات فیلڈ آپریشن جاری ہیں، ناجائز منافع خوروں کو صحت کیساتھ کھلواڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔