سرکاری ملازمین کیلئے بینوویلنٹ فنڈ سے گرانٹس کا حصول مشکل
گرانٹس کی منظوری اور ادائیگی کے لیے ملازمین کو کئی کئی ماہ انتظار کرنا پڑ رہا
لاہور(خبر نگار)سرکاری ملازمین کے لیے بینوویلنٹ فنڈ سے گرانٹس کا حصول مشکل ہو گیا ہے ۔ گرانٹس کی منظوری اور ادائیگی کے لیے ملازمین کو کئی کئی ماہ انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کو بینوویلنٹ فنڈ سے ملنے والی گرانٹس کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ملازمین کے مطابق گرانٹس کی منظوری اور ادائیگی کے عمل میں تاخیر کے باعث انہیں تین تین ماہ تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔ملازمین کا کہنا ہے کہ گرانٹس کی درخواستیں جمع کروانے اور اعتراضات دور کرنے کا نظام تاحال مکمل طور پر ڈیجیٹل نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے فائلوں کی دستی کارروائی میں وقت زیادہ لگتا ہے ۔سرکاری ملازمین کا مطالبہ ہے کہ گرانٹس کے حصول کا پورا نظام آن لائن کیا جائے۔