موٹر سائیکل سواروں کیلئے ’’چالان نہیں، ہیلمٹ‘‘ مہم کا آغاز

موٹر سائیکل سواروں کیلئے  ’’چالان نہیں، ہیلمٹ‘‘ مہم کا آغاز

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے موٹر سائیکل سواروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ‘‘چالان نہیں، ہیلمٹ’’ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔۔۔

ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق قومی شاہراہ پر لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال اور خانیوال میں آگاہی مہم جاری ہے جبکہ ملتان، لودھراں، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال کی ترغیب دی جا رہی ہے ۔ترجمان کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو فوری چالان کرنے کے بجائے پہلے ہیلمٹ خریدنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں