3لاکھ افطار میلز ضرورت مندوں میں تقسیم ہورہے :ابراہیم مراد

3لاکھ افطار میلز ضرورت مندوں  میں تقسیم ہورہے :ابراہیم مراد

لاہور (سٹاف رپورٹر)بانی والنٹیئر لیڈنگ گورننس ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں وی ایل جی کے پلیٹ فارم سے پنجاب بھر میں تین لاکھ سے زائد افطار میلز مستحق اور ضرورت مند افراد میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

 رمضان المبارک رحمت، برکت اور ایثار کا مہینہ ہے اور اس بابرکت مہینے میں معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کے ساتھ خوشیاں بانٹنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ اسی جذبے کے تحت والنٹیئر لیڈنگ گورننس کے رضاکار صوبہ پنجاب کے چالیس اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر دس ہزار سے زائد افطار میلز تقسیم کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں