خواجہ سعد رفیق سے المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
لاہور (سٹاف رپورٹر )سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ المصطفی ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے جاری فلاحی منصوبے لائق تحسین ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے المصطفی ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے۔۔
ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،اس موقع پر چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان ،فہیم اعظم، خواجہ خالد آفتاب، نعیم اکرم، عامر سہیل ،ودیگر موجود تھے۔وفد کی قیادت مرکزی صدر طاہر انجم کررہے تھے ۔