40 اضلاع میں بیک وقت آٹھویں جماعت کے امتحانات
جوابی کاپیوں پر کیو آر کوڈ کے ذریعے شفافیت یقینی بنانے کی کوشش کی گئی
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں آٹھویں جماعت کے معیاری امتحانات مکمل ہوگئے ۔پیکٹا کے تحت 9 سے 12 مارچ تک صوبہ بھر میں امتحانات کا انعقادصوبہ بھر کے 26 ہزار سے زائد سکولوں کے طلبہ امتحانات میں شریک ہوئے ۔تقریباً 10 لاکھ طلبہ نے 5 ہزار 714 امتحانی مراکز میں امتحان دیا،پنجاب کے 40 اضلاع میں بیک وقت آٹھویں جماعت کے امتحانات کا انعقاد ہوا۔امتحانات کیلئے 27 ہزار سے زائد عملہ تعینات کیا گیا۔ سی ای او پیکٹا محمد موسیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پیکٹا کی جانب سے امتحانی نظام میں جدید ٹیکنالوجی متعارف پہلی مرتبہ اے آئی سپورٹڈ ای مارکنگ کا نظام متعارف کرایا گیا،جوابی کاپیوں پر کیو آر کوڈ کے ذریعے شفافیت یقینی بنانے کی کوششں کی گئی ۔امتحانات کیلئے ڈیجیٹل آئٹم بینک اور چار مختلف پیپر ورژنز تیارکسی بھی دو قریبی طلبہ کو ایک جیسا پرچہ نہیں دیا گیا،پہلی مرتبہ لائیو ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے امتحانات کی نگرانی کی گئی ۔ڈیش بورڈ پر طلبہ حاضری، عملے کی موجودگی اور پیپر ڈلیوری کا ریکارڈ دستیاب ہے ۔