مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کاشکار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ رہیں۔
کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 6 گھنٹے 20 منٹ لیٹ ہوئی پاک بزنس ایکسپریس 5 گھنٹے 20 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ، عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ 50منٹ ،پاکستان ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ ،جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ لیٹ ہوئی۔، علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ لیٹ ہوئی، ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔