تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں پینک بٹن کی تنصیب کا حکم
لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں پینک بٹن کی تنصیب کا حکم دیا ہے ۔تمام اساتذہ وطلبا کو پبلک سیفٹی ایپ پر رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے ۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکولوں میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔پینک بٹن سسٹم پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں پینک بٹن سسٹم کی تنصیب جلد مکمل کی جائے ۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ سربراہان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔