کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن 51املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن۔ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،51املاک سربمہر۔
ایل ڈی اے ٹیموں کاگلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں آپریشن۔غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر گلبرگ اور نیو گارڈن ٹاؤن میں 21املاک سربمہرکر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں 30املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،فارمیسی، کلینک، پراپرٹی آفس،پکوان سنٹر، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، سیلون، ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔